چندی گڑ۔ جب سے بھگوا پارٹی اقتدار میں ائی ہے تب سے ملک بھر میں اقلیتوں پرمظالم کے بے شمار واقعات کی بھی خبر ہے ۔ چاہے وہ مرد ہوں یابچے جو مسلم کمیونٹی سے یا پھر ایس سی طبقات‘ لوگ دائیں بازو گروپ کے نظریات کو اندھادھند طریقے سے قبول کررہے ہیں۔
اگلے سال لوک سبھا کے الیکشن ہیں اور بی جے پی پارٹی اپنے ساتھیوں کے ساتھ رشتوں کو مضبوط کرنے میں جٹی ہوئے ہے‘ شرومنی اکالی دل( ایس اے ڈی) کے لیڈر اور ساب چیف منسٹر پنجاب پرکاش بادل نے بی جے پی کو مشورہ دیا ہے کہ اگر اگلے الیکشن میں جیت حاصل کرنا چاہا رہے ہی تو’’ اقلیتوں میں پائے جانے والے احساس عدم تحفظ کو دور کریں‘‘ ۔
بی جے پی صدرامیت شاہ نے سابق چیف منسٹر کے ایم ایل اے کالونی ے گھر واقع چندی گڑھ جاکر جمعرات کے روز ملاقات کی تھی۔ ایس اے ڈی کے ایک سینئرلیڈر جو اس اجلاس میں موجود تھے نے کہاکہ بادل کی جانب سے کئے گئے مطالبات اور تجاویز میں سے ایک’’ اقلیتوں کے اندرپائے جانے والے احساس عدم تحفظ کو دورکرنا ہے‘‘۔
امیت شاہ نے بند کمرے می ں بادل اور ان کے بیٹے اور ایس اے ڈی سربراہ سکھبیر سنگھ بادل سے تقریب ایک گھنٹے تک بات کی ہے بی جے پی اور ایس اے ڈی کے درمیان کشیدگی کے بعد پہلی مرتبہ یہ بات چیت ہوئی ہے۔
بند کمرے کی میٹنگ کے بعد ایس اے ڈی اور بی جے پی کے بڑے لیڈران کی بھی ایک اجلاس منعقد ہوا ۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے لیڈروں سے کہاکہ مجوزہ لوک سبھا الیکشن جیتنے کی حکمت عملی تیارکریں۔الائنس پارٹیوں کے متعلق بی جے پی کے خراب رویہ کی ایس اے ڈی لیڈرس کو شکایت ہے اور ان کا کہنا ہے کہ بھگوا پارٹی اپنے ساتھیو ں کا احترام نہیں کرتی۔
ایس اے ڈی اراکین نے جی ایس ٹی میں کمی کے متعلق سخت جدوجہد کی تھی مگر اس کو نظر انداز کردیاتھا مگر حال ہی میں ان کی چیزوں پر جی ایس ٹی میں کمی لائی گئی۔ ایس اے ڈی لیڈرس نے قومی اقلیتی کمیشن میں تقررات پر بھی بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ اکالیوں کو کمیشن میں کوئی نمائندگی نہیں دی گئی ہے۔
سینئراکالی لیڈر او رراجیہ سبھا رکن نریش گجرال اور سکھ دیو سنگھ دھینڈاس اور لوک سبھا ایم پی پریم سنگھ چندوماجرا نے بی جے پی کے اپنے ساتھیوں کے ساتھ رویہ پر پہلے ہی اعتراض جتایا ہے۔ گجرال ‘ دھنسا ‘ چندو ماجرا کے علاوہ دیگر بھی شاہ کے ساتھ میٹنگ میں موجود تھے۔
ایس اے ڈی پیٹران سکھبیر نے رپورٹرس سے کہاکہ ایس اے ڈی ’’ بی جے پی کی مستقل ساتھی اور این ڈی اے کی رکن ہے‘‘ اور دونوں پارٹیو ں کے درمیان میں کبھی کوئی نااتفاقی نہیں رہی ہے۔انہو ں نے یہ بھی کہاکہ این ڈی اے کی تمام جماعتوں کو اگلا لوک سبھا الیکشن جیتنے کے لئے ایک متحد ہونا پڑیگا۔