سرکاری اجلاس سے قبل لندن کے میئر نے مسجد کے امام سے دعاء کراتے ہوئے سب کو حیران کردیا۔ مذکورہ دعائیہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائیر ل ہورہا ہے ۔
بتایاجارہا ہے کہ ویڈیو تقریبا چھ ماہ پرانا ہے جس میں لندن کے میئر سرکاری اجلاس کے میٹنگ حال میں آنے کے بعد اجلاس کی شروعات سے قبل ان کے ہمراہ میٹنگ حال میں پہنچنے والے مسجد کے امام کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ دعائیہ کلمات ادا کریں۔ویڈیو میں میئر کے بشمول حال میں موجودتمام لوگ دعا کے دوران ہاتھ باندھے اور نظروں کو جھکائے دیکھے جاسکتے ہیں۔