قطرگلف تنازع۔ ایران نے پانچ ہوائی جہاز اور تین کشتوں پر لاد کر 350ٹن کھانے کا سامان روانہ کیا

ایران نے قطر کے لئے مزید ایک سو فلائٹس کی ہوائی جگہ فراہم کی ۔
تہران:ایران نے پانچ ہوائی جہاز بھرکر کھانے کا سامان قطر کو روانہ کیا ہے جس کی اطلاع اتوار کے روز ایران کے بین الاقوامی کیریر نے دی ۔ایران ائیر کے ترجمان شاہ رخ نوشابدی نے کہاکہ ’’ اب تک پانچ ہوائی جہاز میں کھانے کے اشیاء جیسے میوے اور ترکاریاں شامل ہیں قطر کو روانہ کئے گئے ہیں‘‘۔

نوشاببدی نے مزیدکہاکہ قطر کے مطالبہ پر’’ ہم طویل مدد تک سربراہی کو جاری رکھیں گے‘‘مگر انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ یہ سربراہی درآمد ہوگی یا امداد۔پورٹ آف ڈائیر جو ایران میں قطر کے قریب کا پورٹ ہے کے حوالے سے تسنیم نیوز ایجنسی نے ایک مقامی عہدیدار کا بیان میں کہاکہ’’ تین کشتیاں میں350ٹن کھانے کا ساما ن لاد کرایران سے پورٹ قطر کے لئے روانہ کیاگیا ہے‘‘ ۔

دہشت گردوں سے رابطے کے الزام کے بعد سعودی عربیہ ‘ بحرین اور متحدہ عرب امار کے علاوہ مصر اور یمن نے پیر کے روز قطر سہ اپنے تعلقات منقطع کرلئے تھے۔درایں اثناء ایران کے قطر اور دوسرے پڑوسی خلیجی ممالک پر زوردیا کہ وہ مسلئے کو حل کرنے کے لئے بات چیت کی شروعات کریں

۔سعودی عرب ‘ بحرین اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے قطر سے آنے والے فلائیٹس پر امتناع عائد کرنے کے بعد ایران نے 100قطری ہوائی جہاز کی آمد کے لئے اپنے فضائی پٹی کھول دی ہے سرکاری اسٹیٹ نیوز ایجنسی کی اطلاع کے بموجب اس سے ایران کے ائیر ٹریفک میں17فیصد کا اضافہ ہوا ۔