اسلام آباد۔وزیراعظم کے عہدہ سنبھالنے کے منتظر پاکستان تحریک انصاف کے صدر عمران خان کی حلف برداری کے متعلق جاری قیاس آرائیاں اب ختم ہوتی نظر آر ہی ہیں کیونکہ پی ٹی ائی کے ایک سینٹر فیصل جاوید کے بیان کاحوالہ دیتے ہوئے پاکستان کے میڈیا نے یہ خبرجاری کی ہے کہ عمران خان 18اگست کے روز حلف لیں گے۔
اس بات کاقیاس لگایاجارہاتھا کہ عمران خان پاکستان کے یوم آزادی یعنی14اگست کے روز حلف لیں گے۔ تاہم جمعہ کے روز پاکستان کے ذرائع ابلاغ نے یہ جانکاری دی ہے کہ حلف برداری تقریب 18اگست کے روز منعقد ہوگی۔
جیو ٹی وی نے اپنی خبر میں اس بات کوشامل کیا ہے کہ پاکستان کے صدر مامون حسین نے اپنے بیرونی ملک دورے کو اس لئے منسوخ کیاہے کہ انہیں پاکستان کے نئے وزیراعظم کی حلف برداری تقریب کے انتظامات کی نگرانی کرنی ہے۔حلف برداری تقریب کے متعلق پاکستان کے میڈیا نے مختلف تواریخوں کاذکر کیا ہے۔
کچھ میڈیا رپورٹس میں اسبا ت کا بھی دعوی کیاگیا ہے کہ خان کی پارٹی پی ٹی ائی نے 14اگست کی تاریخ کااعلان کیاتھا۔
پاکستان میں عام انتخابات 25جولائی کومنعقد ہوئے تھے جسمیں 116سیٹوں پر جیت کے ساتھ پی ٹی ائی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے ائی تھی۔ا
لیکشن کمیشن برائے پاکستان نے 272میں سے تمام 270سیٹوں کے نتائج کاایک ہی وقت میں اعلان کیاتھا ۔
پاکستان مسلم لیگ نواز نے 64سیٹوں پر جیت حاصل کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیاتھا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 43سیٹوں پر جیت کے ساتھ تیسرے مقام پر رہی ۔
پی ایم ایل (ن) اورپی پی پی نے پاکستان کے انتخابات میں دھاندلیوں کا الزام بھی عائدکیاتھا جسکو الیکشن کمیشن نے یکسر مسترد کرتے ہوئے صاف ستھرا اوشفاف انتخابات منعقد کرنے کادعوی کیاہے۔
مقامی میڈیا نے یہ بھی جانکاری دی ہے کہ ہندوستان سے کرکٹر کپل دیو‘ سنیل گاؤ سکر اور نوجوت سنگھ سدھو کو حلف برداری تقریب میں مدعو کیاگیا ہے۔