ریاض۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سعودی عربیہ میں اسلامک کواپریشن آرگنائزیشن(او ائی سی) کی14ویں سمت کے دوران پاکستان کی خاتون اول بشر کے ساتھ مکہ مکرمہ پہنچ کر فرائض عمرہ ادا کئے ہیں۔
ایکسپریس ٹربیون کی خبر کے مطابق اس موقع پر ان کے ہمراہ پنچاب کے چیف منسٹر عثمان بوزدار اور خیبر پختوان چیف منسٹر محمد خان بھی موجود تھی
ادائیگی عمرہ کے دوران عمران خان نے پاکستان میں امن او راستحکام کے علاوہ عالمی سطح پر مسلمانوں میں اتحاد کے لئے دعائیں کیں
۔وزیراعظم عمران خان دراصل مکہ مکرمہ میں منعقد ہونے والے چودھویں آرگنائزیشن آف اسلامک کواپریشن (او ائی سی) سمٹ میں شرکت کے لئے گئے ہیں۔
کانفرنس کا عنوان ”مکہ سمت‘ مستقبل کے لئے ایک ساتھ“ ہے جس کا انعقادسعودی کے ولی عہد محمد بن سلمان نے عمل میں لایا ہے‘ جس کا مقصد اسلامی دنیا میں موجودہ مسائل او رواقعات پر موقف قائم کرنا ہے۔