علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام، ہزار وں لوگوں کی شرکت

علیگڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ ایسوسی ایشن کی جانب سے افطار کی دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس دعوت میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق تقریبا 27ہزار افرا د نے شرکت کی۔ بلامذہب و ملت کئی دیگر مذاہب کے لوگوں نے بھی شرکت کر کے ہندوستان کی گنگا جمنا تہذیب کو اجاگر کیا۔

طلبہ ایسوسی ایشن کے چیر مین سلمان امتیاز نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ افطار کی دعوت طلبہ تنظیم کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔ اس میں ہر مذہب کے ماننے والوں نے شرکت کی۔ کھانا کھلانے سے اللہ رحمتیں نازل فرماتا ہے۔