غزہ : عرب لیگ نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ فلسطین پر اسرائیل کا غیر قانونی اور ناجائز تسلط ختم کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے
۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عرب لیگ کی جانب سے ۴۲ ؍ویں یوم الارض کے نوقع پرجاری ایک بیان میں کہا کہاسرائیل نے فلسطین پر ناجائز اور غیر قانونی تسلط جمالیا ہے ۔فلسطینی قوم اپنے حقوق کے حصول کی جائز او رقانونی جد و جہد کر رہے ہیں۔
اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کر رہا ہے ۔عرب لیگ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف جاری انتقامی کارروائیوں سے باز رکھے ۔
اور فلسطینی اراضی پر غاصبانہ قبضہ ختم کرانے غزہ کی محاوصرہ ختم کرانے فلسطینیوں کی جبری گھر بدری اور ان کی اراضی پر غاصبانہ قبضوں کا سلسلہ بند کرائیں۔