اقوام متحدہ-شام میں اقوام متحدہ کے سبکدوش ایلچی اسٹیفن ڈی مستورا نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے شام سے امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کے فیصلے پر وضاحت کرنے سے انکار کیا ہے ۔
مسٹر مستورا نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے خطاب کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ شام سے امریکی فوجیوں کو واپس بلائے جانے جیسے اہم فیصلے پر سیاسی اور فوجی دونوں ہی نقطہ نظر سے کچھ کہنا مکمل طور پر جلد بازی ہوگی۔
انہوں نے کہا ‘‘میں کوئی بھی وضاحت کرنے سے قاصر ہوں۔ میرے لئے ایسا کرنا جلدبازی ہوگی’’۔
انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کبھی شام کو نظرانداز نہیں کرے گا۔مسٹر مستورا شام میں چار برس سے زائد وقت تک اقوام متحدہ کے سفیر رہے ہیں۔ رواں برس کے آخر میں ناروے کے گیئر پیڈرسن ان کی جگہ لیں گے ۔