جدہ:ویزا کے خلاف ورزی کرنے والوں کی طویل قطاریں پاسپورٹ دفاتر کے باہر کھڑی دیکھی گئی جب مملکت نے ویز ا کی خلاف ورزی کرنے والوں کے تین ماہ کی مہلت دی ہے۔
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی کی مذکورہ 90دنوں کا چہارشنبہ کے روز آغاز ہواجس کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں پر کسی قسم کا جرمانہ عائد کئے بغیر اپنے وطن واپس جانے کی اجازت دی جائے گی۔
ریاض میں موجود ہندوستانی سفارت خانے بڑے پیمانے ایمنسٹی کے ضرورت مندوں کی سہولتیں فراہم کی ہیں۔ سفیر احمد جاوید ویزٹرس اور عہدیداروں کے درمیان رابطے کی کڑی کا رول ادا کرتے ہوئے تمام کے لئے آرام دہ سہولتیں فراہم کرنے کاکام کررہے ہیں۔
سعودی گزٹ سے بات کرتے ہوئے کونسلر انل نوتالیہ نے کہاکہ سفارت خانہ کا عملہ’’ بہترین خدمات انجام دے رہا ہے‘‘۔نوتالیہ نے تمام ان تمام ہندوستانیوں سے اپیل کی ہے جو بناء دستاویزات ہیں ان اس ایمنسٹی اسکیم سے استفاد ہ اٹھائیں۔
ایمنسٹی کے اعلان ہوتے ہی پہلے روز 350لوگ ہندوستانی سفارت خانہ سے رجوع ہوئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے داخلی وزرات سے ویب سائیڈwww.moi.gov.asکے ذریعہ وقت حاصل کرسکتے ہیں۔
مذکورہ اقدام ویزا کی خلاف ورزی کرنے والے ان ہزاروں کے لئے منگل سے ایک راحت ثابت ہوا ہے۔مکہ جہاں پر بڑ ی تعداد میں ویزا کی خلاف ورزی کرنے موجودہیں ‘ ان درخواست گذاروں سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔
مکہ علاقے کے جوزات ترجمان محمد الحسین نے سعودت گزٹ کو بتایا کہ ’’ تمام چیزیں منصوبے کے تحت کام کررہی ہیں‘‘۔ساری مملکت میں متعلقہ محکمے کے عہدیداران پوری طرح سرگرم ہوگئے ہیں۔