ساجد خان کا عورتوں کے ساتھ برتاؤتضحیک آمیز‘ بپا شاہ باسو نے کہاکہ ہمشکل میں ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہے

بپاشاہ باسو نے کہاکہ ساجد خان کے ہاتھوں وہ کبھی ہراسانی کاشکار نہیں ہوئی ہے ‘ ان کا عورتوں کے ساتھ عام سلوک الجھن پیدا کردیتا ہے۔ ساجد خان او ربپاشاہ دونوں کے درمیان فلم ہمشکل کی شوٹنگ کے دوران نوک جھونک ہوگئی تھی

ممبئی۔اداکارہ بپاشاہ باسو نے جمعہ کے روز کہاکہ وہ ساجد خان کے ساتھ اپنا تجربہ بتانی والی عورتوں سے کافی خوش ہیں‘ فلم سیٹ پر خان کا عورتوں کے ساتھ رویہ الجھن پیدا کردیتا ہے۔

ساجد پر تین عورتیں اداکارہ سلونی چوپڑا‘ اداکارہ راچیل اور ایک صحافی نے جنسی بدسلوکی کا الزام لگا یا ہے۔

بپاشاہ جنھوں نے 2014میں ساجد خان کی فلم ہمشکل میں کام کیا ہے کاکہنا ہے کہ ہدایت کار نے کبھی بھی ان کے ساتھ ہراسانی نہیں کی‘ مگر انہیں شوٹنگ پر ساتھ کام کررہی خواتین کے تئیں خان کا رویہ ہمیشہ الجھن پیدا کرنے والا ہی دیکھائی دیا۔

بپاشاہ نے کہاکہ’’مجھے خوشی ہوئی عورتیں ہمت او رحوصلے کے ساتھ ان پر ہوئی مظالم کے متعلق بات کررہی ہیں۔ مگر ایسا کچھ بھی میرے ساتھ نہیں ہوا ہے۔

وہ صرف خان کا عورتوں کے تئیں سیٹ پر رویہ میرے اندر الجھن پیدا کردیتا تھا‘ وہ کھل کر بیہودہ جوک کہتا اور تمام لڑکیوں کے ساتھ پریشان کن رویہ اختیار کرتا‘۔

بپاشاہ اور ساجد خان کے درمیان فلم ہمشکل کی شوٹنگ کے دوران تعلقات خراب ہوگئے تھے او ر‘ اداکارہ نے فیصلہ کیاتھا کہ فلم کو پرموٹ نہیں کریں گی۔فلم میں سیف علی خان‘ رتیش دیشمکھ‘ رام کپور‘ ایشا گپتا اور تمنا بھاٹیہ نے بھی کام کیاتھا

TOPPOPULARRECENT