ریاستی اور قومی سطح پر پسماندہ طبقات کا برا حال‘ حکومتیں مرعات پہنچنے میں ناکام‘ فسطائیت کا غلبہ‘ ۔ ٹی ویرا بھدرم

حیدرآباد۔ بائیں بازو جماعت کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا( مارکسٹ) تلنگانہ یونٹ کے جنرل سکریٹری ٹی ویرا بھدرم نے پچھلے تین سالوں میں قومی او رریاستی سطح پر اقلیتوں‘ پسماندہ اور کسان طبقے کے ساتھ ہونی والی ناانصافیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

ٹی ۔ماس ساوتھ زون کمیٹی کے قیام کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے ویرا بھدرم نے ریاست تلنگانہ میں کی گئی ان کی چار ہزار کیلومیٹر کی پیدل یاترا کا ذکر کیا اور کہاکہ پسماندہ طبقات بالخصوص کسان بری حال میں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی سطح پر کسانوں کے ساتھ جو وعدے کئے گئے تھے ان کو پورا کرنے میں ریاستی حکومت جہاں ناکام ہے وہیں پر بے روزگاری کو ختم کرنے کے متعلق جو وعدہ کیاگیا تھا اس کی تکمیل کی صورت بھی نذر نہیں آرہی ہے۔ مسٹر ویرا بھدرم نے کہاکہ جب تک حکومتیں اپنے وعدوں کی تکمیل کے لئے سنجیدگی اختیار نہیں کرتے تب تک پسماندہ طبقات کے ساتھ انصاف ممکن نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ اقتدار صرف خاندان کی حد تک محدود ہوگیا ہے ۔ریاست میں اپوزیشن جماعتوں کے نظریہ کو ختم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے ۔ حکمران طبقہ من مانی رویہ کے مطابق کام کررہا ہے ۔ جمہوری حقوق سلب کئے جارہے ہیں وہیں پر اظہار خیال کی آزادی پر بھی کارضرب لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے دھرنا چوک کی منتقلی کے متعلق ریاستی حکومت کی جانب سے کی جارہی سازش کے حوالے سے کہاکہ بارہا نمائندگی کے باوجود ریاستی حکومت اپوزیشن جماعتوں کے مطالبات کو نذر انداز کرتے ہوئے اپنی سازش کو روبعمل لانے کاکام کررہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کے وفد نے حایلہ دنوں میں صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کوئند سے ملاقات کرتے ہوئے اس ضمن میں ایک تحریری یادواشت بھی پیش کی ہے ۔ انہو ں نے بتایا ک دھرنا چوک بچاؤ کمیٹی جس میں بائیں بازوجماعتوں اور تنظیموں کے علاوہ دیگر اپوزشن جماعتیں بھی شامل ہیں اس بات کی مسلسل جدوجہد کررہے ہیں کہ دھرنا چوک کسی بھی صورت میں منتقل نہ کیاجائے ۔مارکسی قائد نے تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ قومی سطح پر بھی حالات کچھ اسی طرح کے ہیں‘ مرکزی حکومت اپنے وعدوں سے عوام کی توجہہ ہٹانے کے لئے گائے رکشہ کے نام پر تشدد برپا کررہی ہے۔

انہوں نے قومی سطح پر ہجوم کے ہاتھوں پیش انے والے تشدد کے واقعات کو بھی قابل افسوس قراردیااور کہاکہ کھانے پینے کی آزادی دستور ہند کے مطابق اور یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے کبھی بھی دستور ہند کو قبول ہی نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ آج اقتدار پر فائز ہونے کے بعد اپنے نظریات کی مخالفت کرنے والوں کو ملک کا غدار قراردیتنے میں بھی کسی طرح کی انہیں ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوتی۔

ویرا بھدرم نے کہاکہ آج سارے ملک میں دلت‘ قبائیلی او راقلیتی طبقات فسطائی طاقتوں کی بربریت کا شکار ہیں۔انہوں نے فسطائیت سے مقابلے کے لئے سیکولر ذہن کے حامل سیاسی جماعتوں کے متحدہ پلیٹ فارم کی تشکیل کووقت کی اہم ضرورت قراردیا ہے۔ ویرا بھدرم نے کہاکہ سی پی ائی ( ایم) فسطائیت کو ختم کرنے اور پسماندہ طبقات کے حقوق کی حفاظت میں چلائی جانے والی کسی بھی تحریک کے ہمیشہ ساتھ رہے گی۔