ممتاز مورخ اور سماجی جہدکار رام پنیانی اپنے تازہ ویڈیو میں اس بات کاخلاصہ کررہے ہیں کہ ہندوستان میں راجہ مہاراجاؤں کی من گھڑت کہانیوں کے ذریعہ عوام کو ورغلانے کاکام کیاجارہا ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ہندوستان میں جہاں مسلم بادشاہوں کو جابر ‘ مغرور اورقاتلوں کے طور پر پیش کرتے ہوئے ہندو سماج میں پولرائزیشن کیاجاتا ہے ٹھیک اسی طر ح پاکستان میں ہندو حکمرانوں کی تاریخ کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہوئے مسلم سماج میں پولرائزیشن کی سیاست کا سہارا لیاجاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جو حوالے ہندوستان کی سیاست میں مسلم بادشاہوں کے متعلق دئے جاتے ہیں وہ سراسر غلط اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔رام پنیانی نے اس ضمن میں بہت ساری مثالیں بھی پیش کی اورکہاکہ قدیم دور کے راجہ اور مہاراجہ مذہب کے لئے نہیں بلکہ اپنے اقتدار کے لئے لڑائی کرتے تھے۔
انہو ں نے کہاکہ جہاں پر مسلمان بادشاہوں کے پاس تمام اہم عہدوں پر ہندو فائز تھے ٹھیک اسی طرح ہندو بادشاہوں کے پاس تمام اہم عہدوں پر مسلمانوں کو مقرر کیاگیاتھا۔
رام پنیانی نے ملک جائیسی کی پدماوتی پر لکھی خیالی کہانی کا بھی ذکر کیااو رکہاکہ مگر اس خیالی کہانی کوحقیقت کا رنگ دے کر سماج میں نفرت پیدا کرنے کی کوششیں آج کے دور میں بھی کی جارہی ہیں۔