احمد آباد۔گجرات کے سومناتھ میں راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ کے صوبائی سربراہان کی سہ روز میٹنگ کا منگل کے روز انعقاد عمل میںآیا تاکہ آر ایس ایس کی اگلے سال کی سرگرمیوں کی منصوبہ سازی اور تنظیم سے متعلق مسائل پر بات چیت کی جاسکے‘ اس میں ٹور پلان اور پرچارک کے سپرد کئے جانے والے کام بھی شامل ہیں۔
ہرسال جولائی میں علاقائی پرچارک سنگھ شاکھا ورگا کے لئے میٹنگ کرتے ہیں اس کی اختتامی تقریب ناگپور میں تنظیمی کارکن کی تہنیت کے ساتھ مئی میں منعقدکی جاتی ہے۔
اس سال سے آر ایس ایس ہر منڈل او رہر ضلع میں آر ایس ایس کے قیام کے سو سال کی تکمیل کے موقع پر منعقد ہونے والے جشن پر توجہہ مرکوز کئے ہوئے جو 2025میں ہوگا اور یہی موضوع اس میٹنگ کا مرکز توجہہ تھا جس میں تمام 43پرنت کے آر ایس ایس سربراہ بشمول آر ایس ایس افیس بیریرس نے شرکت کی۔
ہر ریاست کو حصوں میں تقسیم کردیا گیا تاکہ کام میں آسانی ہوسکے مثال کے طور پر اترپردیش میں سات پرنت ہے تو مہارشٹرا میں چار ہیں۔ آر ایس ایس کے ایک سینئرنے کہاکہ میٹنگ کا اہم موضوع ہر ضلع اور منڈل تک آنے والے دنوں میں آر ایس ایس کو وسعت دینا ہے۔ا
نہوں نے مزیدکہاکہ’’ سنگھ پہلے سے پی ویسٹرین یوپی ‘ ایم پی اور کیرالاکے تمام منڈل میں ہیں‘ آنے والے دنوں میں آر ایس ایس کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘‘۔
مذکورہ سومناتھ میٹنگ کافی اہمیت کی حامل مانی جارہی ہے کیونکہ لوک سبھا الیکشن سے کچھ ماہ قبل ہی اس کا انعقاد عمل میںآیا ہے۔ توقع ہے کہ اقتدار میں واپسی کی مدد کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم میں آر ایس ایس بڑھ چڑھ کا حصہ لے گی۔ آر ایس ایس اور بی جے پی کے اعلی قائدین نے اس عمل کی شروعات پہلے ہی کردی ہے۔
بی جے پی کے لئے لوک سبھا امیدواروں کے انتخابات میں آر ایس ایس کے جنرل سکریٹریز اہم رول ادا کریں گے۔