ممبئی:ادکارہ رادھیکا آپٹے نے سابق میں خودکو شاہ رخ خان کا مداح قراردیاتھا نے اب کہاہے کہ بالی سوپر اسٹارکا آج بھی انداز سادہ اور معتبر ہے۔
فیشن سے متعلق ایک تقریب کے دوران یہاں ‘ رادھیکا آپٹے نے کہاکہ ’’ میں ہمیشہ سے ہی شاہ رخ سے محبت کرتی ہوں‘ وہ نہایت سنجیدہ اور معتبر شخصیت ہیں۔
وہ عظیم ہیں‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ رنبیر ( کپور) بھی بہت اچھے ہیں اور رنویر( سنگھ) بھی مجھے پسند ہیں‘‘اداکاروں کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں 31سالہ اداکارہ نے کہاکہ ’’ میں نے دیکھا ہے دیپکا پدکوان کافی اسٹائلش ہے ‘ کنگانہ کا اسٹائل بھی کم نہیں‘ مجھے سونم کپور اور پرینکا چوپڑا بھی کافی پسند ہیں‘‘۔
رادھیکا کے انداز کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ‘ اس نے کہاکہ ’’ میرا اپنا انداز ہے جس میں خوش او رمطمئن ہوں۔
مجھے سادگی کا پہناوا پسند ہے ۔ میرے پاس میرا اپنا اسٹائل ہے‘ جس کو میں پسند کرتی ہوں‘‘۔
رادھیکا کی دو فلمیں ’’ بامبریہ ‘‘ اور ’’ پیڈمن‘‘ بہت جلد ریلیز ہونے والی ہیں۔