کرن جوہر کی مجوزہ فلم ائے دل ہے مشکل کی ریلیز کو روکنے کی دھمکیوں کے پیش نظر سینئر فلم پروڈیوسرس نے مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ تشدد کے بغیر اور پولیس بندوبست کے ساتھ فلم کی سوفیصد ریلیز کو یقینی بنانے کا وہ بھروسہ دلائیں۔
ہوم منسٹر نے تمام ریاستوں کے چیف منسٹر س سے بات چیت کرتے ہوئے بناء کسی رکاوٹ کے فلم کی نمائش کو یقینی بنانے کا بھروسہ دلایا۔]
مکیش بھٹ نے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ راجناتھ سنگھ جی نے ہمیں سوفیصد تعاون کا بھروسہ دیا ہے اور وہ تمام چیف منسٹرس کولاء اینڈ ارڈر کو برقرار رکھنے کے احکامات جاری کرنے کا بھی یقین دلایااور انہو ں نے تمام چیف منسٹر سے ائے دل ہے مشکل کی بناء کسی تشدد اور رکاوٹ کے ریلیز کو یقینی بنانے کے متعلق بھی ہدایت جاری کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
فلم جس میں فواد خان بطور اداکار کام کررہے ہیں کے متعلق مہارشٹرا کی نونرمان سینا نے کہاکہ تھا کہ ایسی فلم جس میں پاکستانی اداکاروں نے کاکام کیا ہے ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے اور ہم اس فلم کو ہندوستان میں ریلیز ہونے نہیں دیں گے۔
کرن جوہر نے ایک ویڈیو پیام جاری کیاتھا جس میں انہوں نے کہاکہ ’’ میرے لئے میرا ملک سب سے پہلے ہے اس سے بڑھ کر کچھ اور نہیں‘‘اور انہوں نے مستقبل میں کسی بھی پاکستانی اداکار کے ساتھ کام نہ کرنے کی بھی اس ویڈیو میں قسم کھاتے دیکھائی دئے۔