دیکھیں : جب مودی نے 4سال کی بچی سے ملاقات کے لئے سکیورٹی پروٹوکال توڑا۔

صورت:اپنے گجرات دورے کے موقع پر پیر کے روز وزیراعظم نریندر مودی نے چارسال کی بچی سے ملنے کے لئے قافلہ روک کر اپنا سکیورٹی پروٹوکال توڑا۔

کرن اسپتال سے سرکٹ ہاوز جانے والے راستے کے دونوں جانب وزیراعظم کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے ہزاروں لوگ کھڑے ہوئے تھے جبکہ نیسی گونڈالیہ نامی یہ لڑکی وزیراعظم کی کار کی طرف بڑھتی ہے۔

جب یہ معصوم لڑکی وزیراعظم کی کار کی طرف بڑھتی ہے تو ایس پی جی کمانڈوز اس روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔مگر سب لوگ اس وقت حیرت زدہ ہوگئے جب مودی نے باضابطہ اپنے قافلے کو روک اور کمانڈوز سے اس بچی کو ملاقات کے لئے آنے کی اجازت دینے کو کہا۔

مودی نے اس بچی سے کچھ بات کی جس کے بعد اسے اس کے والد کے پاس واپس بھیج دیاگیا۔سارے معاملے کیمرے میں قید اور کچھ ہی لمحوں میں سوشیل میڈیا پر وائیر ل ہوگیا۔نینسی ہیرا کاٹنے والے ورکر پرکاش گونڈالیا کی بیٹی ہے جو واڈوڈ را کے رہنے والے ہیں۔