نئی دہلی: ایک خانگی ہوائی جہاز مبینہ طور پر جس کے متعلق کہاجارہا ہے کہ یہ ابوظہبی کے ولیعہد شیخ محمد بن زاہد النہیان کاہے سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے۔
ولعیہد جو23بلین کے اثاثے جات کے مالک ہیں68ویں یوم جمہوریہ تقاریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے مدعو تھے۔ دہلی کے پالم اسٹیشن تکنیکی علاقے میں کھڑے خانگی جہاز کے دو منٹ کا ویڈیو سب کو حیرت زدہ کررہا ہے
۔تیزی کے ساتھ سوشیل میڈیا پر وائیر ل ہورہے ہوائی جہاز ایک چھوٹا سات ستارہ ہوٹل سے کم نہیں ہے اور یہ ’’ فلائینگ پیالس ‘‘ سے بھی مشہور ہے۔
بیڈ روم سے میٹنگ ہال تک ‘ شاور‘ بڑے ٹی وی اسکرین ‘ کشیدہ لان سے لیکر خوبصورت کچن تک سب عیش وعشرت کا ماحول واضح کررہے ہیں‘ جہاں پر ہر چیز موجودہے۔مذکورہ ویڈیو کی آزادی کے ساتھ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔