دیوبند دہشت گردوں کا مرکز‘ دہشت گرد حافظ ‘ بغدادی اس کی دین۔ گری راج

مرکزی مملکتی وزیر گری راج سنگھ نے سہارنپور کے دیو بند کے جامعہ کو دہشت گردوں کا اڈہ بتایا۔انہوں بڑے دہشت گردوں کے نام لے کر ان کو دیوبند کی دین بتایا۔
سہارنپور۔مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے ایک بار پھر سے متنازعہ بیان دیا ہے۔انہو ں نے دیو بند کو دہشت گردوں کا اڈہ بتاتے ہوئے کہاکہ حافظ سعید اور بغدادی بھی دیوبند سے تعلیم حاصل کی ہے۔

چہارشنبہ کے روز کو دیوبند کے سوامی برہما نند سرسوتی سے دیوی کنڈ مندر میں ملاقات کے لئے پہنچے گری راج نے کہاکہ گروکل سے آج تک کوئی بچہ دہشت گرد نہیں نکلا ‘ لیکن دیو بند کو لوگ تعلیم کا مندر کہتے ہیں۔

لیکن معلوم نہیںیہاں تعلیم کامندر ہے کہ دہشت کا مندر ہے۔گری راج نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کو سو کروڑ ہندوؤں کی آستھا قراردیا۔ انہوں نے ایودھیا میں مندر کی مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ’جب پورے ملک میں تیس لاکھ مساجد بن سکتے ہیں تو ایک رام مندر کی تعمیر نہیں کی جاسکتی ہے‘۔

غور طلب ہے کہ پچھلے کئی ماہ سے بی جے پی ‘ سنگھ او رتمام ہندو تنظیموں کے قائدین نے رام مندر کی تعمیر کو لے کر بیان بازی کرتے رہے ہیں۔

حال ہی میں24اور25نومبر کو یہی تنظیموں کی قیادت میں ایودطیا میں دھرم سبھا کا انعقاد عمل میں لایاتھا۔ مذکورہ تنظیمیں مرکز پر مندر کی تعمیر کے لئے حل نکالنے کا دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔