دہلی ایم سی ڈی کی نگرانی میں چلائی جانے والے اسکولوں میں طلبہ کے مابین ہندو او رمسلم کی تفریق کی ایک بات سامنے ائی ہے۔مذکورہ وائیرل ویڈیو جس میںآج تک ٹیلی ویثرن نیوز چیانل نے دہلی ایم سی ڈی کے تحت چلائے جانے والے اس اسکول کی پول کھولتے ہوئے کچھ باتوں کا خلاصہ کیاہے
جو نہ صرف بنیادی سطح پر کم عمر طلبہ میں ہندو مسلم نفرت پیدا کرنے کی سازش کا حصہ دیکھائی دے رہا ہے بلکہ ان اساتذہ او راسکولوں کے نگران کاروں کی ذہنیت بھی ظاہر ہورہی ہے جو ذہنی طور پر نفرت کے زہر میں مبتلا ء ہیں۔
واضح رہے کہ دہلی ایم سی ڈی پر بی جے پی کا قبضہ ہے اور جہاں پر بھی بی جے پی اقتدار میں ہے وہاں پر اس طرح کے واقعات ایک عام بات ہیں۔پیش ہے ویڈیو