نئی دہلی ۔براڈی کے ہریتا وہار علاقے میں چوری کی شبہ میں ایک نوجوان کی ہجوم نے بے رحمی کیساتھ پیٹائی جس کی وجہہ سے وہ فوت ہوگیا۔
ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق ہریتا وہار علاقے کی گلی نمبر چار میں ایک اکیلے رہنے والی خاتون کے گھر میں ایک نوجوان کو مشتبہ حالات میں داخل ہوتے بھیڑ نے دیکھا اور اس کیساتھ ہی چور چور چلانا شروع کردیا۔
خبر یہ بھی ہے کہ ہجوم کے ہاتھوں نشانہ بنے نوجوان کا ایک او رساتھی بھی تھا جو مذکورہ گھر میں داخل ہوا تھا مگر وہ بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ہجوم کے ہاتھوں نشانہ بنانے نوجوان کی شناخت33سالہ بیربل کے طور پر ہوئے ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشتبہ حالات میں گھر میں داخل ہوتے جب مقامی لوگوں نے بیربل کو دیکھا تو چور چور چلانے لگے جس کے فوری بعد ہی وہ اور اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے اور بیربل سیڑھوں چڑھائی کے دوران پہلی منزل سے گرنے کے سبب ہجوم کے ہاتھوں لگ گیا۔
ہجوم کے ہاتھوں پیٹائی کے بعد نیم بیہوشی کے عالم میں اس کو اسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹرس نے بیربل کو مردہ قراردیا۔اس ضمن میں باراڈی پولیس نے چوری کی کوشش اور غیر ارادی طور پر قتل کے دو مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
واقعہ کی تحقیقات اور دوسرے ساتھی کی تلاش کا سلسلہ ہنوز جاری ہے