نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی 25ڈسمبر کو دہلی میٹرو کی میگنٹ لائن بوٹانیکل گارڈن تا کالکاجی مندر کا افتتاح انجام دیں گے۔ ساوتھ انڈیااور نوائیڈ کے درمیان سفر کرنے والے مسافرین کے لئے یہاں پر کچھ اچھی خبریں ہیں۔ دہلی میٹرو کی میگنیٹ لائن جوکہ بوٹانیکل پارک تا کالکاجی مندرپر مشتمل کا لائن ڈسمبر25کے روز وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں ائے گا۔ میٹرو تیسرے مرحلے کی توسیع پلان کے تحت بوٹانیکل گارڈن ۔
جنک پوری ویسٹ کورریڈار کے 38.23کیلو میٹر پلان کا حصہ مذکورہ اضافی12.64کیلومیٹر کا یہ پراجکٹ کا جس کی شروعات وزیراعظم نریند رمودی کے ہاتھوں عمل میں ائے گی۔ ڈسمبر 25دہلی میٹرو لائن کے لئے اہم تاریخ ہے کیونکہ اسی روز اس کی پہلی لائن مذکورہ سرخ لائن دلشاد گارڈن سے ریتھالا کی شروعات سال2002میں کرسمس کے روز ہی شروع کی گئی تھی اس وقت کے وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے جھنڈی دیکھاکر اس کو روانہ کیاتھا۔نئی لائن کی شروعات کے بعد نوائیڈا میں رہنے والے لوگ ساوتھ دہلی کے سفر کے دوران 45منٹ کا وقت بچا پائیں گے۔
مذکورہ سیکشن جس میں نو اسٹیشن کھولے جائیں گے وہ بوٹانیکل گارڈن‘ اوکھلا برڈسینچری‘ کالیندہ کنج‘ جاسولا ویہار۔ شاہین باغ‘ اوکھلا ویہار‘ جامعہ ملیہ اسلامیہ ‘ سکھدیو ویہار‘ اوکھلا این ایس سی ائی سی‘ اور کالکاجی مندر ہیں۔کالکاجی مندر زیر زمین ہے جبکہ دیگر زمین کے اوپر ہیں۔
اس روٹ پر دو بڑے تعلیمی ادارے ہیں ایک جامعہ ملیہ اسلامیہ دوسرا امیٹی یونیورسٹی۔دہلی کے باہر بوٹانیکل گارڈن میٹرو اسٹیشن پہلا انٹر چینج اسٹیشن ہے اور اب دونوں بوٹانیکل گارڈن او رکالکاجی مندر اسٹیشن بھی انٹر چینج اسٹیشن بن گئے ہیں‘ اس سے بلیو اور وائلیٹ لائن کے درمیان سفر کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی ائے گی۔ایک بار یہ کوارڈیڈار مکمل طور سے شروع ہوجائے گاتو نوائیڈا کے مسافرین ہاوز خان سے ٹرین بدل کر گرگاؤں آسانی کے ساتھ جاسکیں گے۔اس سے نوائیڈا اور فریدہ آباد کا سفر بھی چھوٹا ہوجائے گا۔
نوائیڈ او رفرید آبادکے مسافرین کالکاجی مندر اسٹیشن سے ٹرین بدل سکیں گے۔اس لائن کی ٹرینوں میں کافی کچھ نیاہے‘ ٹرین میں راستے کے متعلق ویڈیو رہنمائی پیش کی گئی ‘ میگنٹ لائن میں سہولت اور اطمینان کا سفر فراہم کرنے کا مسافرین سے وعدہ کیاگیا ہے ۔
ٹرین میں وائی فائی‘ یو ایس بی کے بشمول چارجنگ پوائنٹ ‘ ایل ای ڈی‘ ایل سی ڈی اسکرین او روہیل چیر کے قریب بیک ریسٹ ہے۔
نئی ٹرین میں سیٹیں لال‘ گلابی ‘ نارنگی‘ اودے رنگ کی ہیں تاکہ زندگی کااحساس دلایاجاسکے۔ یہ بناء ڈرائیور کی ملک میں پہلی میٹرو رلائن ہوگی۔ ابتداء میں دو تین سالوں تک راستوں پر ٹرین ڈرائیور کے ساتھ چلائی جائے گی
۔یہ توسیع ائیرپورٹ ایکسپریس لائن کے بعد میٹرو پلیٹ فارمس کے اسکرین ڈورس پر تھی ‘ اس کے بعد ہر نئی لائن کو تیسرے مرحلے کے طور پر انہی فیوچر کے ساتھ پیش کیاجارہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے پوری جانچ پڑتال کے بعد افتتاح کو منظوردی دیدی گئی تھی مگر وزیراعظم کے دفتر سے وقت نہیں دیاگیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ’’ اب گجرات الیکشن کے نتائج منظر عام پر اگئے ہیں ‘ جس کے بعد پی ایم او سی وقت کی تصدیق بھی ہوگئی ہے‘‘