راجستھان کے چورو میں زائد از 50 ڈگری سلسیس کے درجہ حرارت پر تکلیف دہ راتیں اور دن گزررہے ہیں ۔ گزشتہ ہفتہ کو درجہ حرارت 50.8 ڈگری اور دوشنبہ کو 50.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ یوں چورودنیا کا گرم ترین مقام درج ہوا ۔ ایک ہفتے سے
زائد ہوگیا درجہ حرارت کا یہی حال ہے اور لوگ شدت کی تمازت سے بچنے کیلئے بہت کوشش کررہے ہیں لیکن راحت نصیب نہیں ہورہی ہے۔