جوکی ہٹ۔ بہار کے جوکی ہٹ کے ضمنی انتخابات میں راشٹریہ جنتا دل ( آر جے ڈی ) کی جیت کو ’لالو وادی‘ کی کامیابی قراردیتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہاکہ جنتا دل ( یو) کے اپنے گھر میں ہوئی شکست نتیش کمار کے لئے ایک سبق ہے اور عوام کی ایک بڑی کامیابی ہے جنھوں نے لالو پرسا د یادو کے ساتھ ہوئی بدسلوکی کا کامیابی کے ساتھ بدلا لیا ہے۔
انہوں نے اے این ائی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ’’ لالو پرساد یادوخود ایک نظریہ کا نام ہے‘ ان کے ساتھ کئے گئے سلوک سے لوگ خوش نہیں ہیں‘ اور جے ڈی( یو) کو شکست فاش کرکے لوگوں نے نتیش کمار کو ایک سبق سیکھا یا ہے۔ہماری کامیابی کے ووٹوں سے بھی کم ووٹ جے ڈی( یو ) کو ملے ہیں۔
The number of votes JDU got, is less than our victory margin. People of Bihar are continuing to avenge the uturn taken by Nitish Kumar: Tejashwi Yadav on RJD won Jokihat assembly bypoll #Bihar pic.twitter.com/ljVXanHJ06
— ANI (@ANI) May 31, 2018
نتیش کمار کے پلٹی مارنے پر بہار کی عوام اپنے بدلے کے سلسلے کوجاری رکھے ہوئے ہے‘‘۔
آرجے ڈی نے نتیش کمار کی جے ڈی ( یو) کوشکست دیکر جوکی ہٹ پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی جہاں پر مئی28کے روز ضمنی چناؤ کیاگیا تھا ‘ جہاں پر پارٹی کے شہنواز عالم نے جے ڈی( یو) کے مرشد عالم کے خلاف چالیس ہزار ووٹوں کی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے
They used all their money & all their power, but could not get a victory. Nitish ji ne Ram Navmi ke dauraan jo 2 lakh talwaarein baantne ka kaam kiya tha, janta ne aaj ussi ke liye Nitish ji ko puruskaar dene ka kaam kiya hai: Tejashwi Yadav, RJD on #BypollResults2018 pic.twitter.com/L0A5ep2xS9
— ANI (@ANI) May 31, 2018
۔جے ڈی( یو) سابق میںآرجے ڈی کے ساتھ ریاست میں اتحاد میں تھی اور فی الحال بی جے پی کی ساتھی بنی ہوئی ہے‘ اس وجہہ سے آرجے ڈی کے ساتھ دھوکہ بازی کے طور پر کمار کو بڑے پیمانے پر ناراضگی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
نتیش کمار اور ان کے بی جے پی کے ساتھ جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہاکہ ’’ نتیش کمار نے ان چارسالوں میں بہار میں کوئی ’ وکاس‘نہیں کیاہے ‘ وہ صرف حکومت بنانے میں چار سال لگادئے‘‘
۔سال2015کے ریاستی انتخابات میں اراریہ ضلع کے جوکی ہٹ اسمبلی حلقہ پر جے ڈی( یو) نے جیت حاصل کی تھی۔سرفراز عالم جے ڈی( یو) کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے ۔ بعدازاں انہوں نے اپریل میں ایم ایل اے کی سیٹ سے استعفیٰ دیکر آر جے ڈی امیدوار کے طور پر آراریہ لوک سبھا حلقے کے ضمنی انتخابات میں مقابلہ کیااو رجیت حاصل کی۔