سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے نشاۃ ثانیہ سے تعلق رکھنے معروف مصور لیونارڈوڈاونچی کی ایک پینٹنگ گزشتہ سال 450 ملین ڈالر خریدی تھی اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ پینٹنگ جعلی ہے ۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق محمد بن سلمان نے مذکورہ مصور سے حضرت عیسی پر مبنی شہر افاق پورٹیٹ 450ملین ڈالر میں خریدی تھی تاہم ماہرین نے اس پینٹنگ کے جعلی ہونے کا انکشاف کیا ہے ۔ یہ پینٹنگ جسے سلویٹر مندی کا نام دیا گیا ہے 1500عیسوی میں مذکورہ مصور کا عظیم شاہکار تھی ، اس پینٹنگ کو 2017 میں بحال کرکے نیلام کیا گیا ،یہ اب تک کے فروخت ہونے والی سب سے مہنگی پینٹنگ ہے جس کے خریدار کا نام صیغہ راز میں رکھا گیاتاہم کہا جاتا ہے کہ اس ے سعودی شہزادے بدر بن عبداللہ نے اپنے ولی عہد کے لیے خریدا ۔ اس مصور پر کا م کرنے والے محقق بین لوائس کا دعوہ ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے قطر کے ولی عہد کے جانب سے پینٹنگ خریدنے میں دلچسپی لینے پر اتنی خطیر رقم کی عوض میں یہ شاہکار خریدا،تا ہم معروف محقق نے ولی عہد کو بیچی گئی پینٹنگ کے غیر مصدقہ ہونے کا بھی انکشاف کیا ۔ پینٹنگ اس وقت سوئزرلینڈ میں محفوظ ہے اور جلد ہی ابو ظہبی میں رونمائی کے لیے پیش کی جا ئے گی ۔۔