تین طلاق کی لڑائی میں ندا خان کا ساتھ بی جے پی دے سکتی ہے۔

نئی دہلی۔توقع کی جارہی ہے کہ بی جے پی طلاق ثلاثہ کی متاثرہ24سالہ نداخان کا تین طلاق اورنکاح حلالہ کے خلاف ان کی لڑائی میں ساتھ دے سکتی ہے۔

تین طلاق او رنکاح حلالہ جیسے مسائل پر ندا خان نے اتراکھنڈ بی جے پی لیڈروں سے ملاقات کی تھی ‘ وہ اب ان سے پارٹی میں قومی فورم یا پھر لکھنو او ردہلی سے شمولیت کی خواہش کا اظہار کررہے ہیں ۔

بہت جلد بی جے پی قیادت بہت اس مسلئے پربات کریگی۔قبل ازیں اتراکھنڈ بی جے پی میں 35سالہ سائرہ بانو جو تین طلاق کے خلاف سپریم کورٹ میں اہم درخواست گذار ہیں کو پارٹی میں شامل کرنے کو قبول کرلیاتھا۔یہ معاملے بھی زیر التوا ہے۔

اترپردیش بی جے پی صدر مہیندر ناتھ پانڈے نے کہاکہ’’ ہمیں اس طرح کی کچھ درخواستیں وصول ہوئی ہیں جس کو ہم نے دہلی کی قیادت کے طرف بڑھا دیا ہے۔ اب وہ فیصلہ کریں گے کہ ندا خان لکھنو یا پھر دہلی میں شمولیت اختیار کریں گی‘‘