تیل کی بڑھتی قیمتوں نے لوگو ں کو نیپال سے پٹرول اور ڈیزل کی تسکری پر مجبور کردیا ہے

بھائیراچ۔ ملک بھر میں تیل کی آسمان چھوتی قیمتوں نے اس مرتبہ تاریخ رقم کی ہے‘ مبینہ طور پر پٹرول او رڈیزل کی پڑوسی ملک نیپال سے اترپردیش کے ضلع بھائیراچ تسکری کی جارہی ہے۔ لوگ پڑوس ملک بذریعہ کار جاکر بڑے کیانوں میں وہاں سے پٹرول بھر کر لارہے ہیں۔

بارڈر سکیورٹی فورسس کی موجودگی کے بعد بھی لوگوں کی وہاں پر حمل ونقل دیکھنے کو مل رہی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں پٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے مایوس ہوگئے ہیں او رپڑوسی ملک سے اسی پٹرول کو لاکر کچھ پیسے بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ایک مقامی شخص نے کہاکہ ’’ ہندوستان میں پٹرول کی قیمت کافی بڑھی ہوئی ہے جبکہ نیپال میں نہیں ۔

وہاں سے پٹرول لانے پر ہمیں فی لیٹر بارہ سے تیرہ روپئے کی بچت ہورہی ہے‘‘۔ سپریڈنٹ آف پولیس سبھا راجو نے کہاکہ اس واقعہ میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ’’ مجھے اس معاملے کی جانکاری ملی ہے۔

اس واقعہ میں ملوث لوگوں کے خلاف ہم سخت کاروائی کریں گے او رمستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے بھی اقدامات اٹھائیں گے‘‘۔

پٹرول کی قیمتوں میں پچھلے سولہ دنوں سے ہر روز اضافہ ہورہا ہے جس کا عام لوگوں کے جیب پر بھاری اثر پڑا۔

دہلی میں فی لیٹر پٹرول 78.43فروخت کیاجارہاہے تو ممبئی میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت86.24ہے۔ وہیں دہلی میں ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 69.31ہے تو ممبئی میں فی لیٹر ڈیزل 73.91میں فروخت کیاجارہا ہے۔

درایں اثناء اندرا پرستھا گیس لمیٹڈ ( ائی جی ایل) نے ایک روز قبل دہلی‘ او رقریبی علاقوں جس میں نوائیڈا‘ اور غازی آبادی شامل میں سی این جی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا