تلنگانہ : بیٹی کو تنگ کرنے پر باپ نے نوجوان کا قتل کردیا ۔ 

تلنگانہ : ریاست کے نرمل ضلع کے کیڈم منڈل میں ایک آدمی نے اپنی بیٹی کو تنگ کرنے والے نوجوان لڑکے کا قتل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملزم لسمو نے اپنی بیٹی کے ساتھ ایک نوجوان لڑکا جس کانام لکشمن بتایا جاتا ہے اس سے بات کرنے کی کوشش کررہا تھا ۔ لسمو نے کئی مرتبہ اسے تنبیہ کی کہ وہ اس کی لڑکی سے دور رہے ۔

اسی دوران لکشمن نے لسمو کی بیٹی سے ایک شادی میں ملاقات کیا۔ ان کی اس ملاقات کو لسمو نے دیکھ لیا او ربری طرح مارنے پیٹنے لگا۔ جس سے لکشمن بری طرح زخمی ہوگیا۔لکشمن کے بھائی آتما بھیم راؤ نے پولیس میں ایک شکایت درج کروائی ۔

Leave a Comment