تقسیم ہندکے متعلق گلزار کا درد ان کی کتاب ’پارٹیشن‘ میں صاف جھلکتا ہے ۔ ویڈیو

وائیرل ویڈیو میں مشہور گیت کار او ر اُردو ہندی کے مشہور شاعر گلزار کہہ رہے ہیں ہندپاک سمجھوتے میں سب سے بڑی رکاوٹ سیاست داں ہیں جو کبھی نہیں چاہیں گے دونوں ملکوں کی عوام کے درمیان میل جھول بڑے انہیں اس بات کااندازہ ہے کہ اگر ہندو ستان اورپاکستان کی عوام کے درمیان میں کوئی اختلافات نہیں ہیں وہ سیاست داں ہی ہیں جو اپنے مفادات کی خاطر اس کام کو ہونے نہیں دے رہے ہیں۔

گلزار اپنی ناؤل جس کا عنوان ’ پارٹیشن‘ ہے کی رسم اجرائی کے موقع پر اس بات کا ذکر کرتے ہیں کہ جب کبھی وہ پاکستان گئے تو وہاں کے لوگوں نے جس تپاک کے ساتھ ان کا استقبال کیاہے اسکو دیکھ کر کئی مرتبہ وہ شرمندہ ہوجاتے ہیں کیونکہ وہ سونچتے ہیں کہ اگر وہ ہندوستان ائے تو کیاہم بھی ان کااستقبال اسی تپاک کے ساتھ کرپائیں گے ۔

اس ویڈیو میں گلزار اپنی ناؤل کا کچھ حصہ بھی سناتے دیکھائی دیں گے جس میں وہ تقسیم ہند کی یادیں اور اپنے پیدائش کے مقام یعنی پاکستان سے جوڑے یادوں کا ذکر کیاہے۔ ان اشعار میں گلزار کا درد واضح طور پر دیکھائی دے گا۔۔مکمل ویڈیو ضرور دیکھیں