تصوئیریں: جٹ ائیر ویز کی فلائٹ رن سے اتر‘ 15مسافرین زخمی

نئی دہلی: جٹ ایرویز کی فلائٹ جس میں161مسافرین سوارتھے گوا کے ڈابولیم ائیرپورٹ کے رن سے وے سے اترنے کے بعد حادثے کاشکا رہوئی ‘ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ فلائٹ گوا سے ممبئی کے لئے آڑان بھررہی تھی ‘15مسافرین کو معمولی زخمی ہوئے ۔

یہ واقعہ صبح 5بجے درمیان پیش آیا۔ فلائٹ نمبر9W2374جو دبئی سے یہا ں پہنچی اور ممبئی روانہ ہونے والی تھی آڑان کے دوران رن وے سے ٹکرائی‘ ایک چشم دید کے مطابق مسافرین کو باہر نکالنے کے دوران ’ جہاز اگے کی جانب جھکا ہوا تھا‘ اور مسافرین کے اندر خوف کا ماحول تھا۔

بحریہ کے ذرائع نے بتایا کہ اس دوران 15لوگوں کو معمولی زخم او رفریکچر ائی ہیں ۔ائیرلائنس نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ’’ کچھ مسافرین کو معمولی زخم جنھیں جٹ ایرویز او رائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے طبی مدد فراہم کی گئی ہے۔154مسافرین کے علاوہ جہاز کے عملے میں 7ارکان بھی بورڈ پرشامل تھے۔

ائیر پورٹ دوپہر12:30 بجے تک بند رہا اور اس وقت تک تمام فلائٹس منسوخ کردئے گئے تھے۔ واسکو کے چیکالم کاٹیج اسپتال میں رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے ایک مسافر نے بتایا کہ ’’ جب لوگ جہاز سے باہر اتر رہے تھے ‘ کہ جہاز اچانک اگے کی جانب سے جھک گیاجس کی وجہہ سے مسافرین میں ڈر اورگھبراہٹ پیدا ہوگئی‘‘۔
PTI