بی جے پی لیڈر کی مسلمانوں کو کھلے عام دھمکی۔ اگر بلدی انتخابات میں مسلمان بی جے پی کو ووٹ نہیں دیں گے تو سنگین نتائج کاسامنا کرنا پڑیگا۔ ویڈیو

لکھنو۔ اترپردیش کے کئی میونسپل کارپوریشن میں مجالس مقامی کے انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ بی جے پی نے مجوزہ بلدی انتخابات کے لئے پارٹی منشور بھی جاری کردیا ہے اور اترپردیش کی دیگر سیاسی جماعتیں بھی ان انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری کررہے ہیں ۔

مگر بی جے پی بلدی انتخابات میں اپنی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے دھمکیوں پر اتر ائی ہے اور اب وکاس( ترقی) کے دعوؤں کے بجائے مسلمانوں کو ووٹ نہ دینے پر سنگین نتائج کا سامنا کرنے کی تیاری پر مشتمل دھمکیاں دے رہی ہیں۔

جی ہاں بی جے پی ایک لیڈر رنجیت بہادر سریواستو ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران مسلمانوں کو کھلی دھمکی دے رہے ہیں کہ ’’ اگر مسلمان بی جے پی کوووٹ نہیں دیتے ہیں تو انہیں خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑیگا۔

جن مصیبتوں کا مسلمانوں نے اب تک سامنا نہیں کیا ہے ان کا سامنا بھی مسلمانوں کو کرنا پڑیگا‘‘۔ رنجیت بہادر شریواستوکا تعلق ضلع بارہ بنکی سے ہے وہ مجالس مقامی کے صدر بھی رہ چکے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ مسلمان ہر پریشانی کے لئے خود ذمہ دار ہونگے اگر بی جے پی کو ووٹ نہیں دیتے ہیں تو۔

https://www.youtube.com/watch?v=DeWBUrnymsE