علیگڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ یونین کے لیڈر او ربی جے پی ایم ایل اے دلبیر سنگھ کے پوتے اجئے سنگھ نے یونیورسٹی کے چانسلر کو ایک خط لکھا ۔ جس میں انہوں نے مندر بنانے کا مطالبہ کیا ۔علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے کیمپس میں سرسوتی مندر کی تعمیر کا مطالبہ کیا ۔ اجئے سنگھ یونیورسٹی میں ایل ایل ایم کے طالبعلم ہے ۔
اجئے سنگھ نے کہا کہ کیمپس میں مندر نہ ہونے کی وجہ سے اچھا محسوس نہیں ہورہا ہے کیونکہ ہندو طلباء یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں ان کے لئے کیمپس میں پوجا کرنے کیلئے کوئی مندر نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماں سرسوتی علم کی خصوصیت رکھتی ہیں ۔ لہذا یہاں ان کا مندر بننا چاہئے ۔