بنگلورو۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری غلام نبی آزاد نے آج کہاکہ کرناٹک میں کسی بھی پارٹی کو واضح طور پر اکثریت نہیں ملنے کے پیش نظر ائینی دفعات کے مطابق گورنر کانگریس او رجنتا دل ( ایس) کے اتحاد کو حکومت بنانے کے لئے مدعو کرنا چاہئے
کیونکہ دونوں پارٹیوں کے پاس واضح اکثریت سے زیادہ تعداد ہے۔مسٹر غلام نبی آزاد نے یہاں کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہمیں اخلاقیات کا سبق نہیں پڑھنا چاہئے۔
گوا ‘ منی پور اورمیگھالیہ میں سب سے بڑی پارٹی نہ ہونے کے باوجودبی جے پی نے اپنی حکومتیں بنائی ہیں۔ آئینی اصول کے حوالہ دیتے ہوئے
انہو ں نے کہاکہ اسمیں جموں وکشمیر میں ان کی اپنی ہی مثال ہے۔
وہاں2002میں فاروق عبداللہ کی نیشنل کانفرنس سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری تھی او رکانگرس دوسرے اور مفتی محمد سعید کی پارٹی پی ڈی پی تیسرے نمبر پر تھی