موٹر سیکل پر سوار بندوق بردار آیا اور دولہا بادل پر گولی چلاکر فرار ہوگیا۔
نئی دہلی۔ ایک پچیس سالہ دولہا پر برات کے دوران دہلی کے مدن گیر علاقے میں گولی چلائی گئی جس کی وجہہ سے اس کاندھا زخمی ہوگیا۔
واقعہ پیر کی شب رات اٹھ بجے کے قریب پیش آیا۔دولہا بادل برات کے ساتھ اپنے آبائی علاقائی خان پور سے مدن گیر کی طرف روانہ تھا۔
شادی خانہ سے محض پانچ سو میٹر پر دور دو لوگ ائے اور بادل پر گولی چلائی جس میں دولہے کا کاندھا زخمی ہوگیا۔
وہ خود ہی نیچے اترا اور واقعہ کے متعلق دیگر کو جانکاری دی۔بعدازاں بادل کو قریب کے اسپتال میں داخل کیاگیاجہاں پر ان کا تین گھنٹوں تک علاج کیاگیا۔
پھر اس کے بعد وہ شادی کی تقریب میں اسی رات پہنچے۔
بادل نے کہاکہ شادی کے بعد ان کے کاندھے کی سرجری کی جائے گی۔
نہ تو بادل اور نہ ہی اس کے گھر والے نہیں جانتے کہ کس نے اور کیوں اس کو گولی ماری ہے۔پولیس نے اس معاملے میں ایک مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کررہی ہے