بجرنگ دل کے غنڈوں نے مسجد کے امام کو تمانچہ مارا‘ اور ان پر’بھارت ماتا کی جئے‘ کا نعرہ لگانے کے لئے دباؤ ڈالا

حصار:’بھارت ماتا کی جئے‘ کا نعر ہ نہیں لگانے پر بجرنگ دل 100-125کے قریب کارکن جمع ہوئے اور مسجد کے امام کے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔امرناتھ یاتریوں پر حملے پر دہشت گردوں کے خلاف منگل کے روز ہریانہ کے حصار میں منعقدہ احتجاج کے دوران لاہوریہ چوک پر واقعہ مسجد کے قریب میںیہ واقعہ پیش آیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=9sDcCom-e7w

ہجوم چوک سے گذرتے ہوئے جب مسجد کے قریب پہنچا تو وہا ں پر رک گیا اور ’بھارت ماتا کی جئے‘ کے نعرے دہرانے لگا۔واقعہ کے متاثر عابد حسین جو نماز کے بعد واپس جارہے جیسے ہی مسجد کے باہر نکلے تو بجرنگ دل کے غنڈوں نے انہیں گھیرلیا اور ان پر دباؤ ڈالتے ہوئے ’بھارت ماتا کی جئے ‘ اور ’ وندے ماترم ‘کا نعرہ لگانے پر زوردیا۔ویڈیو میں آپ صاف طور پر دیکھ سکتے ہیں ہیں نے ہجوم حسین سے نعرے لگانے کا اسرار کررہا ہے اور اب انہیں معافی چاہتے ہوئے اس سے انکار کیا تو انہیں تمانچہ رسید کرنے کے بعد ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔راجیو گاندھی نگر کے ساکن علی نے نامعلوم افراد کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا جس کی بنیاد پر اصل مجرم کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

اے بی پی نیوز کے مطابق ایک کارکن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ کوئی بھی ہندو مسلم اکثریت والے علاقے میں محفوظ نہیں ہے‘‘۔ اس نے مزیدکہاکہ ’’ وہ کسی بھی مسلمانوں کویہاں پر جینے نہیں دیں گے انہیںیہاں سے لات مار کر نکال دیں گے‘‘