بالی ووڈ فلم ’’ من مرضیاں ‘‘ پاکستان میں ریلیز نہیں ہوگی ۔ 

ممبئی : بالی ووڈ کی رومانٹک فلم ’ من مرضیاں ‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں ہے ۔ اس فلم میں ابھیشک بچن ، تاپسی پنو کلیدی کردار نبھارہے ہیں ۔ اس سے قبل انوشکا شرما کی فلم ’’ پری ‘‘ او رکرینہ کپور او رسونم کپور کی فلم ’’ ویرے دی ویڈنگ ‘‘ کوبھی نمائش کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔

عالیہ بھٹ کی فلم ’راضی ‘ کو بھی پاکستان میں ریلیز ہونے نہیں دیا گیا ۔پاکستان فلم سنسر بورڈ ، سنٹرل فلم سرٹیفکیشن ، کے چیر مین دانیال گیلامی نے کہا کہ ’ من مرضیاں ‘ فلم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سنسر بورڈ کے کا خیال ہے کہ اس فلم کا مواد پاکستان سنسر بورڈ کی خلاف ورزی پرمبنی ہے ۔جس کی وجہ سے اسے ریلیز کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

Leave a Comment