علی گڑھ۔ کشمیر میں تصادم میں مارے گئے دہشت گرد منان وانی کو لے کر اے ایم یو کیمپس میں جمعرات کو مخالف نعرے لگائے جانے کے معاملہ سامنا آیا ہے۔ پولیس نے دو طلبہ کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیاہے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ میڈیکل چوکی انچارا اسرار احمد کی جانب سے اے ایم یو کے پی ایچ ڈی کررہے وسیم احمد ایوب ملک اور تاریخ کا مطالعہ کرنے والے طالب علم حسیب میر کے خلاف ملک سے غداری کا ایک مقدمہ درج کیاگیا ہے۔
اس کے علاوہ اے ایم یو انتظامیہ نے تین طلبہ کو برطرف کرتے ہوئے نو کے خلاف نوٹس بھی جاری کی ہے۔ وہیں اس معاملے میں میڈیا انچارج دھرمیندر سنگھ نے کشمیری طلبہ کے خلاف جان لیوا حملے کرنے او رلوٹ مار مچانے کی ایک تحریری شکایت بھی پولیس میں درج کرائی ہے۔
جس پر دفعہ307اور392میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ایس ایس پی اجئے کمار سہانی کشمیری دہشت گرد منان وانی کے مارے جانے کے خلاف اے یم یو میں طلبہ کی جانب سے لگائے گئے نعرے بازی کا ایک ویڈیو ہمیں ملا ہے۔
اس پر چوکی انچار ج اسرار احمد نے دفعہ147‘148‘124اے‘153بی کے بشمول دیگر ائی پی سی کی دفعات کے تحت وسیم ایوب ملک اور عبدالحسیب میر کے علاوہ دیگر طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے