کیلوفورنیا : اقوام متحدہ کہاکہنا ہے کہ ۲۰۱۷ء کے دوران دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ۱۰؍ ہزار سے زائد بچے ہلاک یا معذو ر ہوئے ہیں ۔جب کے ۸؍ ہزار بچو ں کو دہشت گردی میں استعال کیا گیا ۔
اقوام متحدہ کی چلڈرن اینڈ آرمڈ کنفلکیٹ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق خانہ جنگی اور دہشت گردی کے واقعات میں بچوں کی ہلاکتو ں او ر معذوری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔گزشتہ برس میں دنیا کے ۱۰؍ ممالک میں مسلح تنازعات کی زد میں آکر ۱۰ ؍ ہزار سے زائد بچے ہلاک ہوئے ہیں ۔ان میں زیادہ تر بچے شام ، یمن او رافغانستان کے ہیں ۔