ایودھیا ٹائٹل تنازعہ کے اہم مسلم فریق کو اقبال انصاری کو ملی دھمکی۔

فیض آباد۔سپریم کورٹ میں زیر التوا ئبابری مسجد‘ رام جنم بھومی ٹائٹل معاملہ کے اہم مسلم فریق اقبال انصاری کو مقدمہ واپس نالینے پر سنگین نتائج وعواقب کا سامنے کرنے کے لئے تیار رہنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

انصاری جو کہ اس کیس میں پہلے فریق ہاشم انصاری کے بیٹے ہیں جن کی موت کے بعد اقبال نے اس کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔

اقبال انصاری انہیں ایک دھمکی آمیز چھٹی ملی ہے جس میں دھمکی دی گئی ہے کہ ’’ میں یہ تو کیس سے ہٹ جاؤں یا پھر ہندوستان کے باہر مجھے پھینک دیاجائے گا‘‘۔

چار صفحات پر مشتمل لیٹر چہارشنبہ کے روز بذریعہ رجسٹرارڈ پوسٹ انہیں موصول ہوا اور لیٹر بھیجنے والے نے اپنی شناخت سوریہ پرکاش سنگھ کے طور پر کی ہے جو ضلع امیتھی کی مسافر خانہ تحصیل میں واقع دادری گاؤں کا بتایاجارہا ہے۔

انصاری نے ٹی او ائی کو بتایا کہ سابق میں بھی ایسی بہت ساری دھمکیاں مجھے موصول ہوئی ہیں ‘ حکومت کو سکیورٹی میں اضافہ کرنا چاہئے ورنہ کوئی ناگہانی واقعہ پیش آتا ہے تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

ایس ایس پی فیض آباد جوگیندر کمار نے کہاکہ انہیں ایسے کسی مکتوب کے متعلق جانکاری نہیں ہے مگر رام جنم بھومی علاقے کے اسٹیشن ہاوزافیسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انصاری کو دھمکی آمیز لیٹر ملا ہے جس کی تحقیقات بھی کی جارہی ہے