وی ایچ پی کے صدر نے مزیدکہاکہ موجودہ این ڈی اے حکومت سے زیادہ کوئی بھی حکومت ہندوؤں کے قریب نہیں ہے۔ انہو ں نے مزیدکہاکہ ’’ شاندار رام مندر‘‘ کی تعمیر کا خواب بہت جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔
ایودھیا۔وشواہندو پریشد( وی ایچ پی) کے نو منتخبہ صدر وشنو سداسیو کوکجی نے بابری مسجد رام جنم بھومی کے متنازع مقام کا پیر کے روز دورہ کرنے کے بعد کہاکہ بھگوان رام کے آشیرواد سے بہت جلد ’ ’ عالیشان رام مندر‘‘ کی تعمیر شرمند ہ تعبیر ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ وی ایچ پی کا یہ کام نہیں ہے کہ حکومت پر منحصر رہے ‘ انہو ں نے کہاکہ تنظیم پورے ہندوسماج کی نمائندگی کرتا ہے۔
انہوں نے آگے کہاکہ موجودہ این ڈی اے حکومت کے مقابل کوئی بھی دوسری حکومت ہندوؤں کے اس قدر قریب نہیں رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ایودھیا میں شاندار رام مندر کی تعمیر بہت جلد ہوجائے گی۔کوکجی نے کہاکہ’’ ہمیں پورا یقین ہے کہ مستقبل قریب میںیہ کام ہوجائے گا۔ عدالت کا فیصلہ ہمارے حق میں ہوگااور ہم یہاں پر ایک عالیشان مندر کی تعمیر کر سکیں گے‘‘۔انہوں نے کہاکہ رام مندر کا مسئلہ ان کا اہم موضوع او رعقیدہ ہے ۔
انہو ں نے کہاکہ وی ایچ پی کا کام ’’ حکومت یا وزیراعظم کا جائزہ لینا نہیں ہے ۔
آج تک جتنی بھی حکومتیں ائی ہیں ‘ ان میں سب سے زیادہ ہندوؤں کے قریب این ڈی اے او راس کاموجودہ دور رہا ہے‘‘۔
انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے وی ایچ پی کے ترجمان شرد شرما نے ایودھیا میں کہاکہ کوکجی نے ہنومان گڑی مندر اور ایودھیا کے مقامی مندر کے پجاریوں سے بھی ملاقات کی