کوچی( کیرالا)۔ ایک نومولود بچے کو اسپتال لے جانے والے ایمبولنس کا راستہ روکنے والے ڈرائیور کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیاہے۔یہ واقعہ 18اکٹوبر کے روز پیش آیاتھا۔
پولیس کو دئے گئے اپنے بیان میں کار ڈرائیور نرمل جوسی نے کہاکہ وہ دراصل ایمبولنس کے لئے راستہ فراہم کرنے کی کوشش کررہاتھا۔
جوسی جوکہ ملزم ہے ایس یو وی ( کے ایل 17ایل 202) گاڑی ایمبولنس کے سامنے چلارہا تھا جس میں میں ایک نومولود بچے کو سانس لینے میں دشواری کے سبب اسپتال لے جایاجارہا تھا۔
مذکورہ ایمبولنس کے مریض کو پیرمباور تعلقہ کے اسپتال سے ایرناکولم میڈیکل کالج نہایت تشویش ناک حالت میں ایمرجنسی میڈیکل کیر کے لئے لے جایاجارہا تھا۔
ایمبولنس ڈرائیور نے شکایت کی ہے کہ جوسی چار کیلومیٹر تک ایمبولنس کوراستہ نہیں دے رہا تھا جس کی وجہہ سے پندرہ منٹ کی تاخیر ہوئی۔