حیدرآباد: شہر آج سے ایس ایس سی کے امتحانات کا آغاز ہوچکا ہے ۔ طلبہ و طالبات امتحان کیلئے پوری طرح تیار ہوکر امتحان دینے آئے ہیں ۔ لیکن بلدیہ کے عملے نے پرانے شہر کیساتھ سویتیلا سلوک کرنے کی پرانے عادت برقرار رہی ۔ پرانے شہر میں ایس ایس سی امتحانی مراکز کے قریب کچرہ کی ڈھیر دیکھا گیا۔ صاف صفائی کا فقدان پایا گیا ۔
طلبہ صبح امتحانی مراکز پر جلد پہنچ کے سبب انہیں مراکز کے باہر کچرا کنڈی کے پاس کھڑے رہنا پڑا ۔ وہیں دوسری طرف نئے شہر میں صاف صفائی کا قابل خاص خیال کیا گیا ۔ مراکز میں بھی پرسکون ماحول دیکھنے میں آیا ۔
آخر کب تک جی ایچ ایم سی عملہ پرانے شہر کے ساتھ ایسا ناروا سلوک کرتا رہے گا ۔ محکمہ تعلیم کو چاہئے کہ وہ تعلیمی ادارو ں کے پاس خصوصی صفائیت جی ایچ ایم سی سے نمائندگی کرنی چاہئے ۔ روزنامہ سیاست کی جانب سے ایک خصوصی رپورٹ پیش کی جارہی ہے۔