اگر ابرام اور اریان نے کسی عور ت کا دل دکھایا تو میں ان کا سر قلم کردونگا۔ ایس آر کے

ممبئی:عوام کے دلوں پر حکومت کرنے والے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے نئی سال کے جشن کی شب بنگلور میں بڑے پیمانے پر پیش ائے خواتین سے چھیڑ چھاڑ کے واقعہ جس کی وجہہ سے سارا ملک سکتہ میںآگیا تھا کی سختی کے ساتھ مذمت کی ۔

متعدد موقعو ں پر انہوں نے تحریک نسواں اور خواتین کے احترام پر بات کی ہے ‘ اور انہیں قومی توقع ہے کہ ان کے بیٹے اریان او رابرام خواتین کے ساتھ عزت کے ساتھ پیش ائیں گے۔

حالیہ عرصہ میں کنگ خان نے فمیانہ کو جنوری شمارے کے لئے دئے گئے انٹرویو میں کہاکہ’’میں نے اریان اور ابرام کو بھی کیاہے کہ وہ کبھی خواتین کا دل نہ دکھائیں۔

اگر تم نے ایسا کیاتو میں تمہارا سرقلم کردونگا۔ لڑکی تمہاری چڈی بڈی نہیں ہے ‘ کچھ احترام دیکھاؤ‘‘۔انہوں نے کہاکہ میں نے یہاں تک اپنے بیٹے اریان سے کہاکہ وہ لڑکی کے ساتھ تو ۔تڑاک کے ساتھ بات نہ کریں’’ تو پیزا لے آ‘ تو ادھر آ اس طرح سے بھی مخاطب نہیں ہونا ۔

ان کا ادب واحترام کرو‘‘۔بالی ووڈ کے تمام بڑے اداکاروں نے خواتین کے ساتھ پیش ائے چھیڑ چھاڑ کے اس بڑے واقعہ پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔