لکھنو: جمعرات کے روز سماج وادی پارٹی کو ایک اور زبردست جھٹکا اس وقت لگا جب ضلع فیض آباد کے26مسلم لیڈرس نے پارٹی سے استعفیٰ دیدیا۔
اس استعفیٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے سماج وادی پارٹی کے دور اراکین قانون ساز کونسل اشوک باجپائی اور امبیکا چودھری( جو اب بی ایس پی) میں شامل ہوگئے ہیں نے اترپردیش قانون کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا کیونکہ ان کاالزام ہے کہ پارٹی میں ملائم سنگھ یادو جیسے سینئر لیڈر س کے ساتھ پارٹی کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔
پارٹی کے تمام ممبرس بشمول اسٹیٹ سکریٹری محمد حلیم نے اپنا استعفیٰ پارٹی صدر وسابق چیف منسٹر اترپردیش اکھیلیش یادو کو روانہ کردیا ہے۔
مذکورہ اراکین نے یہ کہتے ہوئے پارٹی چھوڑدی کہ انہیں بھی نذر انداز کیاجارہا ہے
پارٹی چھوڑے والوں کی فہرست کچھاس طرح ہے
محمد حلیم پپو اسٹیٹ سکریٹری ‘ذاکر حسین (پاشاہ) ضلع نائب یوپی‘محمد اسلم ضلع سکریٹری ‘ تاویل عباس ضلع سکریٹری‘ واسع حیدرگڈو‘ رکن اور ضلع سکریٹری ‘محمد قمر‘ محمد شریف میونسپل سکریٹری‘حسن اقبال ضلع ترجمان‘ چاویز جعفری ضلع نائب صدر ‘ سائی حامد جعفر‘ مجید خان‘ محفوظ وارثی‘ حاجی اسد‘ شارب حسین‘ مرزا صادق حسین ‘ شعیب خان‘ نجمہ جاڈی‘ شادمان خان‘ محمد سہیل‘ جابر خان‘ محمد اپیل‘ اختر‘ محمد فرید قریشی‘رضوان حسن‘ احمد ضمیر صفی