٭کسی شخص کے اخلاق اور عادت پر اس وقت تک بھروسہ نہ کرو جب تک اسے غصے میں نہ دیکھ لو ۔
٭ اے انسان صبح سویرے پرندوں کا تجھ سے جلدی جاگنا تیرے لئے باعث ندامت ہے ۔
٭ جس شخص کو سال بھر کوئی تکلیف نہ پہنچے وہ سمجھ لے کہ میرا رب مجھ سے ناراض ہوگیا ہے ۔
٭ محبت دور کے لوگوں کو قریب اور نفرت قریب کے لوگوں کو دور کردیتی ہے ۔
٭ اپنے دوست سے خالص ترین محبت کرو لیکن اسے اپنا راز نہ دو ۔
٭ دنیا ایک سانپ ہے جو چھونے میں نرم مگر اندر سے زہریلا ہے ۔
٭ اگر تم گناہ پر آمادہ ہو تو ایسا مقام تلاش کرو جہاں پر خدا نہ ہو۔
٭ سچ کبھی بھی جھوٹ سے شکست نہیں کھاتا ۔
٭ انا پرستی بذات خود اچھی چیز ہے ، اگر مغروری کی حد تک نہ ہو تو
٭فکر کے درخت کو صبر کا پانی دیتے رہنا چاہئے تا کہ آنے والی نسلیں خوشحال زندگی بسر کریں۔
٭ زندگی گزارنے کا صحیح لطف اسی میں ہے کہ آپ کا دل محبت اور دماغ عقل سے بھرا ہو۔