اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے 25نومبر کو وی ایچ پی دھرما سبھا منعقد کرنے جارہی ہے۔

نومبر 25کے روز چار شہروں میں دھرما سبھا کے نام پر منعقد ہونے والے اجلاس میں 1992کی کارسیوکے بعد سب سے کثیرتعداد جمع کرنے کا وی ایچ پی منصوبہ تیار کررہی ہے

نئی دہلی۔ایودھیا میں وی ایچ پی اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی تیاری کررہی ہے کیونکہ چہارشنبہ کے روز اس کے بین الاقوامی صدر چمپت رائے نے ’’ دھرما سبھا‘‘ منعقد کرنے کا اعلان کیاہے۔ تین گھنٹے طویل مجوزہ سبھا میں ملک بھر کے پانچ ہزار مقامات پر پرارتھنا بھی کی جائے گی۔

وی ایچ پی کے علاقائی ترجمان شرد شرما نے کہاکہ بڑا بھگت مال کی باگیا کی ریالی میں ایک لاکھ لوگ جمع ہوں گے ۔

انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق رائے نے کہاکہ ’’ایودھیا میں منعقد ہونے والے دھرما سبھاایک لاکھ سے زائد لو گ اکٹھا ہونگے‘ ہم مرکز کو یہ واضح طور پر بتادینا چاہے ہیں کہ ہندو ؤں کی مانگ پارلیمنٹ میں آرڈیننس کے ذریعہ ایودھیا کے اندر رام مندر کی تعمیر کو یقینی بنایاجائے‘‘۔

رائے نے کہاکہ’’ لوگوں کو اس بات کا خدشہ نہ ہوکہ یہ مسلئے اب ختم ہوگیا ہے۔ لوگوں کو یقین دلادیں کہ یہ بھی زندہ ہے‘‘۔منگل کے روز ڈپٹی چیف منسٹر یوپی کیشو پرساد موریہ نے کہاکہ’’ مندر عالیشان بنے گا لیکن تاریخ راہول گاندھی بنائیں گے‘‘۔

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہاکہ رام کے جائے پیدائش کے مقام پر بابر کے نام کی کوئی عمارت یا یادگار تعمیر نہیں کی جائے گی۔