اٹلین بینک میں ڈکیتی کے لئے ڈونالڈ ٹرمپ کے ماسک کا استعمال

ٹیورین‘ اٹلی:پولیس نے کہاکہ پیر کے روز دو بھائیوں کو گرفتار کیاگیا جنھوں نے مبینہ طور ڈونالڈ ٹرمپ کا ماسک پہن کرمتعدد کیش مشینوں میں ڈکیتی انجام دی ہے۔

ایچ ٹی کی رپورٹس کے مطابق ڈکیتی کرنے والے مذکورہ بردران سال1991میں بنی ایک فلم ’’پوائنٹ بریک‘‘ جس میں سابق امریکی صدر کا ماسک استعمال کرتے ہوئے متاثرہ ڈان کی گینگ بینک میں ڈکیتی کرتی ہے سے متاثر ہوکر یہ کام انجام دیا ہے۔پولیس نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ مذکورہ چور فلم سے متاثر ہوکر اس قسم کی ڈکیتیوں کو انجام دینے کاکام کیا ہے۔

مشتبہ بھائیو ں کی عمر26اور 30سال کے درمیان کی بتائی جارہی ہے جنھوں نے نارتھ اٹلی کے ٹیورین شہر میں کیش مشینوں کی لوٹ کی تھی۔ بینک کے اندر موجو د سی سی ٹی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ ان میں سے ایک نے ٹرمپ ماسک پہنے ہوئے بینک لابی کے کیمرے کو ڈھانکنے کی کوشش کررہا ہے اور کیش مشین کی ڈسپنسر پر دھماکو مادہ نصب کررہا ہے۔ اور دھماکے سے عین قبل وہ ایک کونے میں بھی چلاجاتاہے