امیت شاہ نے گری راج سنگھ کو لگائی پھٹکار

چیف منسٹر نتیش کمارکی افطار پارٹی میں مرکزی وزیر گری راج سنگھ کی تبصرے پر وزیر داخلہ امیت شاہ نے اعتراض جتایا

پٹنہ۔گری راج سنگھ نے نتیش کمار اور رام ولاس پاسوان کی افطار پارٹی کی کچھ تصوئیریں ٹوئٹ کی تھیں۔

اس ٹوئٹ پر گری راج سنگھ نے لکھاتھا ”کتنی خوبصورت تصویر ہوتی جب اتنی ہی چاہت سے نوراتری پر پھلہاری کا انعقاد عمل میں لاتے اور سندر سندر فوٹو آتی؟اپنے کرم دھرم میں ہم پیچھے کیوں ہوجاتے ہیں اور دیکھاوے میں آگے رہتے ہیں“؟۔

کے مطابق شاہ نے گری راج سنگھ سے کہاکہ مستقبل میں کبھی اس طرح کی کوئی شکایت نہیں آنی چاہئے

اس افطار پارٹی میں شامل رہے چراغ پاسوان نے بھی ٹوئٹ کرکے کہاکہ”ہماری پارٹی لوک جن شکتی پارٹی کے قیام سے ہی سب کا ساتھ‘ سب کاوکاس‘ سب کا وشواس کے اصول پارٹی کے روح سے جڑے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ اس مہم بات کو وزیراعظم مودی جی نے دہرایا ہے۔

تہوار منانے سے ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے۔ ایسے سوال بھارت کی تہذیب پر انگلیاں اٹھاتے ہیں“۔

Leave a Comment