نئی دہلی:بی جے پی صدر امیت شاہ نے آج کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کے نوٹوں تنسیخ فیصلے سے اپوزیشن قائدین راہول گاندھی اور ممتا بنرجی کی نیندیں آڑا گئی ہے ۔بنگلور میں بی جے پی کی ’’دیگر پسماندہ طبقات‘‘ریالی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’ دوستو‘ وہ لوگوں کو زیادہ تکلیف پہنچی ہے جس کے پاس کالا دھن ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ نوٹوں کی تنسیخ کی وجہہ سے اپوزیشن قائدین راہول گاندھی‘ ممتا بنرجی اور ارویندکجریوال کی راتوں کی نیند آر گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ 7نومبر تک اپوزیشن جماعتیں بی ایس پی‘ ایس پی‘ اور کانگریس کے لیڈرس مودی جی سوال کررہے تھے کہ کالا دھن واپس لانے کے لئے کیااقدام کیاجارہا ہے ‘ مگر 8نومبر کی آدھی رات کے بعد ان لوگوں نے اپنا سر بدلیااور کہنے لگے کہ کیوں نوٹوں کی تنسیخ کا اقدام اٹھایاگیا‘‘۔
نوٹوں کی تنسیخ پر اپوزیشن جماعتوں کے ہاتھ ملانے پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’ سیلاب جیسی صورتحال کہ پیش نظر پانی کے درمیان میں لگی ایک درخت جس پر چوہا ‘ بلی ‘ مونگوس اور سانپ چڑ کر اپنی جان بچانے اور پانی میں بہنے سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ دلچسپ بات یہ ہے کہ مونگوس اور بلی سانپ کو نہیں کہا رہے ہیں اور نہ سانپ بلی کو۔
ان سب نے کالے دھن کے خلاف مودی کی لڑائی کے خلاف میں متحد ہوگئے ہیں‘‘۔تاہم شاہ نے نوٹوں کی تنسیخ کے متعلق بہار چیف منسٹر نتیش کمار کی سونچ کی ستائش کی۔انہوں نے کہاکہ’’ میں بہار چیف منسٹر نتیش کمار کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں انہوں نے کالے دھن کے خلاف مودی کی لڑائی میں تعاون کیا ہے‘‘۔