مودی کی ٹرمپ سے ملاقات کے ایک گھنٹہ قبل پیر کے روز امریکہ پاکستان نژاد حزب المجاہدین لیڈر سید صلاح الدین کو بین الاقوامی دہشت گرد قراردیا۔
امریکہ نے کہاکہ محمد یوسف شاہ کو سید صلاح الدین کے نام سے کافی مشہور ہے کو بین الاقوامی دہشت گرد ( ایس ڈی جی ٹی )قرارردیاگیا ہے۔
امریکہ کے ریاستی محکمہ اپنے بیان میں کہاکہ ستمبر2016میں صلاح الدین نے کشمیر تنازع کے پرامن حل میں رکاوٹیں کھڑی کی تھیں‘ مزید کشمیری خود کش بمباروں کی تیاری کی دھمکیاں بھی دی تھیں اور کشمیر وادی کو ’’ ہندوستانی فورسس کا قبرستان بنانے ‘‘ کا رول ادا کیاتھا۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ’’ صلاح الدین نے دور میں سینئر حزب المجاہدین لیڈر( مذکورہ گروپ) نے جموں اور کشمیر میں سال2014اپریل کے دوران مختلف حملوں اور دھماکوں کی ذمہ داریاں قبول کی تھیں جس میں 17لوگ ہلاک ہوگئے تھے‘‘۔
اس میں کہاگیا ہے کہ’’ امریکی معاشی نظام میں بیجا مداخلت سے انکار کے بعداس قسم کی دہشت گردگروپوں او رانفرادی دہشت گردوں کی زمرہ بندی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ اس قسم کے اعلان سے دوسرے ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کاروائی میں مددملتی ہے‘‘۔امریکہ کا یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ہندوستان کے وزیر اعظم نریند رمودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ملاقات ہے۔
سید صلاح الدین جس کاتعلق جموں او رکشمیر سے ہے مگر پچھلے دوسالوں سے پاکستان میں قیام پذیر ہے‘ اور یہ بات کافی مشہور ہے اس کے پاکستانی فوج کی خفیہ سروسس سے بہت تعلقات ہیں۔