امرسنگھ نے کہاکہ ملائم نے مجھے ہیرو بنایا‘ ضرورت پڑنے پر ویلن بھی بن سکتا ہوں۔

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی لیڈر امرسنگھ نے پیر کے روز کہاکہ وہ سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کے ساتھ ہیں او رآگے بھی رہیں گے۔لندن سے سیر وتفریح کے بعد واپسی کے دوران دہلی ائیرپورٹ نے امرسنگھ نے کہاکہ’’ میں ملائم سنگھ کے ساتھ ہوں او رآگے بھی رہوں گا۔

 

ان کے ساتھ مجھے ہیرو بنایا ہے اور ضرورت پڑنے پر میں ویلن بھی بن سکتا ہوں‘‘۔
امرسنگھ نے اس بات کا بھی دعویٰ کیاہے کہ تمام مسلئے ان کے اور ملائم سنگھ یادو کے ساتھ کولیکر ہی ہے۔

اترپردیش چیف منسٹر اکھیلیش یادو کے امرسنگھ کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہاکہ ’’ ایک بار ملائم سنگھ نے مجھے بول دیا ہے کہ میں پارٹی میں نہیں ان کے دل میں ہوں۔

اگر ملائم سنگھ انہیں اپنے دل سے نکالتے ہیں تو ہمارے لئے دکھ کی بات ہوگی۔ پارٹی میرے لئے معنی نہیں رکھتی‘‘۔لکھنو کے ایک گروانڈ میں اتوار کے روز اکھیلیش یادو نے خو کو سماج وادی پارٹی کے سربراہ مقرر کیاتھا ۔

 

جبکہ ملائم سنگھ یادو نے اس میٹنگ اور فیصلے ہی’’ غیر قانونی ‘‘ قراردیا۔اس اہم اجلاس میں اکھیلیش کے حامیوں نے شیوپال یادوکو ریاستی صدر کے عہدے سے اور امرسنگھ کو پارٹی سے نکالنے کابھی اعلان کیاتھا۔

پارٹی سے جڑے مسائل کو لیکر دونوں طرف کے قائدین الیکشن کمیشن سے رجوع ہونے کی غرض سے دہلی پہنچنے والے ہیں۔
IANS